(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ چارباغ میں 13 سالہ لڑکا دریائے سوات میں ڈوب گیا۔ خوازہ خیلہ میں موٹر سائیکل گرنے سے موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ چارباغ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ بحرین کے علاقہ توروال میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ کانجو میں رکشہ الٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ چارباغ کے علاقہ سیر تلیگرام میں پک اَپ کے سڑک سے نیچے گرنے کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
Swat
