Swat

سوات، دریا اور مقامی خوڑ میں نہا نے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے دریائے سوات اور مقامی خوڑ میں نہا نے اور تیراکی پر دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں برف کے پگھلنے سے دریائے سوات اور مقامی خوڑ کے پانی کے بہاؤمیں اضا فہ ہوا ہے۔ پانی کے بہاو میں اضافے سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کی دریائے سوات میں نہانے سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ اس لئے پابندی لگانا ضروری ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔