Swat

دریائے سوات میں پانی کے بہاو میں اضافہ، سڑکیں بہنے کا سلسلہ شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات میں پانی کے بہاو میں اضافے کے ساتھ مزید سڑکوں کے بہنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مانکیال کی حدود میں واقع علاقہ کیوا میں کالام روڈ پر روڈ کا ایک حصہ پانی میں بہہ گیا اور باقی حصہ بھی پانی کی زد میں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی مقامات پر کالام روڈ جگہ جگہ پانی میں بہہ گئی تھی جس کو عارضی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ کالام روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے دوسرا سال ہے کہ سیاح وہاں جانے سے کتراتے ہیں۔ کالام میں سیکڑوں کی تعداد میں ہوٹل رکھنے والوں کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے اور ان سے منسلک ہزاروں افراد بے روزگارہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں