Swat

سوات، عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، مرکزی کابینہ کے عہدیدار سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن عبداللہ یوسف زئی، سابق امیدوار قومی اسمبلی عبدالکریم، تحصیل بابوزئی کے سابق صدر شاہ خان، سابق ناظم ریاض خان سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے ای این پی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے دیا۔ ذرائع کے مطابق واجد علی خان گروپ سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیدار، موجودہ اور سابق بلدیاتی نمائندے روزانہ استعفا دیں گے۔ سوات میں اے این پی میں اختلافات کے بعد صوبائی صدر نے واجد علی خان اور عبداللہ یوسف زئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جن میں ان پر گروپ بندی، دیگر جماعتوں کے ساتھ خفیہ رابطے اور کارکنان کو پارٹی کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کا الزام لگایا تھا۔ جواب میں انہوں نے تمام الزامات کو من گھڑت قرار دے کر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں