Swat

کبل،پانی کے تنازع پر فریقین میں لڑائی،دو جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلئی میں کھیتوں کے پانی کے تنازع پر فریقین میں لڑائی میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پانی کے تنازع پر فریقین میں لڑائی کے بعد فائررنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فریق سے مشتاق احمد ولد اعتبار گل اور دوسرے فریق سے شاہی دوران ولد ہادی خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے موقع پر پہنچ کر واقعے میں ملوث ملزمان اکبر علی ولد اعتبار گل اور اسد اللہ ولد اعتبار گل ساکنان کوٹلئی کبل اور کبیر ولد اختر منیر ساکن ڈاگے کبل کو گرفتارکرکے ان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔