Swat

ملم جبہ، سیاحوں کو لوٹنے کا عمل زور و شور سے جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ میں سیمسنز گروپ نے سیاحت کے نام پر سیاحوں کو لوٹنا شروع کردیا اور ہر چیز کے من مانے نرخ بڑھا دئے۔ اس گروپ کی جانب سے متنازع زمین جو سیاحتی پارکوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے، پر ایسے سیکورٹی گارڈ تعینات کئے ہیں جو سیاحوں سے لڑتے جھگڑتے ہیں اور ان کی بے عزتی کرتے ہیں، جس کے بارے میں سیاحوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ حالیہ دنوں میں سیمسنز گروپ نے اس متنازع زمین میں فی کس داخلہ کی فیس 1100 روپے، چیئر لفٹ 1400 روپے، ایکسپریس چیئر لفٹ(وی آئی پی لائن) 1700 روپے، زپ لائن 3500 روپے اور اس طرح دیگر تفریحی سائٹس کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے زیادہ تر سیاحوں نے ملم جبہ جانا چھوڑ دیا ہے۔ سیاحوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان فیسوں کا نوٹس لیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔