(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا واقع درشخیلہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے رکشہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ناصر اور رکشہ ڈرائیور حنیف زخمی ہوگئے۔ دوسرا واقعہ مٹہ بازار میں پیش آیا، جہاں ملزم محمد حنیف نے رحمداد پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
Swat
