(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ میں سیمسنز گروپ کی جانب سے قیمتوں میں بھاری اضافے کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بھی حمایت کردی۔ گذشتہ روز باخبر سوات ڈاٹ کام میں اس بارے خبر شائع ہوئی تھی کہ یہ گروپ سیاحوں سے بھاری فیس وصول کرتا ہے، جس کی وجہ سے سیاحوں نے ملم جبہ جانا چھوڑ دیا ہے۔ اس پر ایکشن لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن دیگر افسران کے ساتھ حالات کا جائزہ لینے ملم جبہ گئے۔ عوام کا خیال تھا کہ کمشنر ملاکنڈ ان فیسوں میں کمی لائیں گے، لیکن اپر سوات ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمشنر نے گروپ کو حکم دیا کہ داخلے کی گیارہ سو روپے فیس میں سیاحوں کو کچھ کھانا پینا فراہم کیا جائے۔ حالانکہ اس گیارہ سو روپے میں پہلے سے دو سو روپے کے کھانے پینے کی اجازت ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کمشنر اس گروپ کی انتظامیہ کو اپنے دفتر بلا کر فیس میں کمی کرتے، لیکن گروپ اتنا طاقتور ہے کہ کمشنر دیگر افسران کے ساتھ خود اس گروپ کی انتظامیہ سے ملنے ملم جبہ ان کے دفتر گئے اور تمام بھاری فیسوں کو برقرار رکھا۔ فیس کی لسٹ پر انتظامیہ کی تصدیق کی مہر لگا دی۔
Swat
