Swat

مدین،بارشوں کی وجہ سے گھر کی چھت منہدم،بہن بھائی ملبے تلے دب گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ مدین میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے گھر کی چھت منہدم ہونے سے پانچ بہن بھائی ملبے تلے دب گئے، جن میں سے دو بہنوں کو مردہ اور تین کو شدید زخمی حالت میں نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق مدین کے علاقہ گٹ میں نور رحمان ولد شیرین کے گھر کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک کمرہ میں محوِ خواب پانچ بہن بھائی ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے عندلیب اور اس کی بہن شائستہ کو مردہ حالت میں اور عدلیہ، جویریہ اور ان کے بھائی مراد کو شدید زخمی حالت میں نکال کر طبی امدادکے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔