(باخبرسوات ڈاٹ کام)بورڈ آف فیکلٹی زرعی یونیورسٹی سوات کا پہلا اجلاس زیرِ صدارت پروفیسر ڈاکٹرداؤدجان وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی سوات منعقد ہوا۔ بورڈنے ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی غور کیا۔ مختلف شعبہ جات کے بورڈ آف سٹڈیز کے منٹس پر بحث کے بعد بورڈ نے تمام آئٹمز کی منظوری دی۔اجلاس کے شرکاء میں پروفیسرڈاکٹرنورالامین، پروفیسرڈاکٹرمحمد جمال، پروفیسرڈاکٹرہدایت الرحمان، پروفیسرڈاکٹر فرمان اللہ، پروفیسرڈاکٹر محمدایوب، پروفیسرڈاکٹر یوسف حیات، پروفیسرڈاکٹر محمد ساجد، پروفیسرڈاکٹر مقصودشاہ، ڈاکٹر فیاض احمد، ڈاکٹراسحاق احمد میاں، پروفیسرڈاکٹر دوست محمد، پروفیسرڈاکٹرمہر علی شاہ اور پروفیسرڈاکٹرشاہد ستار نے شرکت کی۔
Swat
