(باخبر سوات ڈاٹ کام) اے این پی کے سابق صوبائی وزیر جنگلات واجد علی خان، سابق ایم این اے مظفر الملک خان، اے این پی کے سابق صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن عبداللہ یوسف زئی، اے این پی کے عہدیدار اور سیکڑوں کارکن کل اتوار کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس سلسلے میں سابق ایم این اے مظفر الملک خان کی ہائش گاہ پر شمولیتی جلسہ منعقد ہوگا، جس میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ اس طرح اس خاندان اور ان کے ساتھیوں کا اے این پی سے60 سالہ رفاقت ختم ہو جائیگی۔
Swat
