(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیئر مین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد دوسرے دن بھی سوات میں کسی نے احتجاج نہیں کیا۔ پولیس کی جانب سے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لئے مینگورہ شہر اور ساتوں تحصیلوں کے ہیڈ کواٹروں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ سوات میں تحریک انصاف کے ضلعی و تحصیل قائدین، سابق اراکینِ اسمبلی، سٹی مئیر سمیت تمام تحصیلوں کے چیئر مین منظر عام سے غائب ہیں جس کی وجہ سے کارکنوں نے بھی کسی احتجاج کا حصہ بننے سے گریز کیا۔
Swat
