(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی میں دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گاؤں کٹگلی میں بخت مان علی کی فائرنگ سے نثار احمد جاں بحق اور عثمان علی زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
