(باخبر سوات ڈاٹ کام)دو بچے دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے. ایک جاں بحق اور ایک کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ 14 سالہ شیر علی دریائے سوات میں نہا رہا تھا کہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی لاش دریا سے نکال لی گئی۔ مٹہ کے علاقہ سمبٹ بوڈیگرام میں 15 سالہ بلال نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا جس کو شدید زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Swat
