Swat

بحرین، ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کا اکا، جنگلات کا صفایا شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ہرے بھرے جنگلات اور قدرتی حسن کے لئے دنیا بھر میں مشہور سوات میں ٹمبر مافیا نے جنگلات کے رکھوالوں کے ساتھ مل کر جنگلات کا صفایا شروع کردیا۔ تحصیل بحرین کے علاقہ پلانچی میں ٹمبر مافیا نے دیار کے ہزاروں قیمتی درخت کاٹ کر جنگل کا صفایا کردیا۔ اس پہاڑ پر جانے والے افراد نے بتایا کہ کوز کلے سے ٹمبر مافیا نے جنگل میں دیار کے درختوں کے کاٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور پلانچی کے بالائی مقام پر ٹمبر مافیا نے جنگل کا صفایا کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھیوں نے وہاں رہ کر چار ہزار درختوں کی گنتی کی جو کٹ چکے ہیں مگر کاٹے گئے درختوں کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹمبر مافیا کے ساتھ محکمہ جنگلات کے اہلکار جو ان درختوں کے رکھوالے ہیں، ساتھ ملے ہوئے ہیں اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی مدد سے جنگل میں درختوں کے کاٹنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ تحصیل بحرین کے علاوہ بھی سوات کے بیشتر مقامات پر جنگلات میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات تحصیل بحرین کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد صدیق سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات ٹمبر مافیا کے خلاف باقاعدگی سے کارروائی کرتا ہے۔ گذشتہ روز ”ہفتہ“ کو بھی انہوں نے اس علاقہ میں ٹمبر مافیا سے لکڑی ضبط کی تھی اور ان کو جب بھی اس طرح کی اطلاع ملتی ہے،تو ان کے اہلکار اطلاع ملتے ہی ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔