(باخبر سوات ڈاٹ کام)وفاقی حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں 18 اگست 2023ء سے اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مینگورہ سے پشاورکیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 421روپے او ر عام بس کا کرایہ396روپے، مینگورہ سے مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 262 روپے او ر عام بس کا کرایہ246 روپے، مینگورہ سے پیر باباکیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 189 روپے او ر عام بس کا کرایہ 177 روپے، مینگورہ سے سواڑی کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 164 روپے او ر عام بس کا کرایہ 154 روپے، مینگورہ سے الپوری کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 159 روپے او ر عام بس کا کرایہ 150 روپے، مینگورہ سے بشام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 252 روپے او ر عام بس کا کرایہ 237 روپے، مینگورہ سے الوچ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 282 روپے اور عام بس کا کرایہ 265 روپے، مینگورہ سے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 213 روپے او ر عام بس کا کرایہ 200 روپے، بریکوٹ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ44 اور عام بس کا کرایہ41 روپے، لنڈاکے کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ66 اور عام بس کا کرایہ 62 روپے، مٹہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 54 او ر عام بس کا کرایہ 51 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یاد داشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں، مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔
Swat
