Swat

بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاج، سیکڑوں بل نذرِ آتش

(باخبر سوات ڈاٹ کام) بجلی بلوں میں حالیہ ظالمانہ اضافے کے خلاف نشاط چوک مینگورہ میں لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور بجلی کے بل نذر آتش کردئیے۔ احتجاجی مظاہرے میں زیادہ تر محنت کش، مزدور، معذور، بے روزگار افراد اور سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں رشید احمد سواتی، عرفان چٹان بلوگرام، خورشید انور، محمد فیاض اور دیگر نے کہا کہ ایک عام مزدور کی ماہانہ کمائی بیس ہزار روپے تک ہے۔ اس ماہ بجلی کے بل پندرہ ہزار روپے سے زائد آئے ہیں، تو اس محدود آمدنی میں مزدور گھر کا کرایہ دیں گے، بجلی کا بل ادا کریں گے یا پھر مہنگی اشیائے خور و نوش خریدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو خود کشی کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ حالیہ بجلی بلوں کی وجہ سے ملک میں کئی افراد خود کشی کر چکے ہیں۔ احتجاج میں لوگوں نے سیکڑوں کی تعداد میں موجودہ بجلی کے بل نذر آتش کئے۔مٹہ میں بھی پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔