(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تیسرے روز بھی بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ خوازہ خیلہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں، کارکنوں اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے کو ظالمانہ اور عوام دشمن اقدام قرار دیا اور کہا کہ آئی ایم ایف سے قسط وصول کرکے حکمران کھاتے ہیں۔ پھر ان قسطوں کو عوام سے بھروایا جاتا ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ بجلی بلوں سے ظالمانہ اضافہ اور ٹیکس واپس لینے تک لوگ بجلی کے بل جمع نہیں کرائیں گے۔ خوازہ خیلہ ٹریڈرز فیڈریشن نے بجلی بلوں کے خلاف کل 29 اگست کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔
Swat
