Swat

سوات یونیورسٹی کا نیا کارنامہ، تمام ملازمین کی ترقی سرد خانے کی نذر

(باخبر سوات ڈا ٹ کام)سوات یونیورسٹی کے خزانچی نے اپنی محکمانہ ترقی تک سوات یونیورسٹی کے تمام ملازمین کی بھی محکمانہ ترقی روک دی۔ سوات یونیورسٹی کے 18 گریڈ کے خزانچی کو وائس چانسلر نے گریڈ 20 کا ڈپٹی رجسٹرار میٹنگ اور گریڈ 20 کا ڈپٹی رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ اضافی چارج بھی دیا ہے۔ ساتھ میں ان پر مزید مہربانی کرکے ایک سرکاری گاڑی اوردوسری وائس چانسلر کی سرکاری ویگو گاڑی بھی دی ہے۔ یونیورسٹی میں ڈھیر سارے ملازمین کی محکمانہ ترقی کا وقت پورا ہوچکا ہے، لیکن وائس چانسلر کے منظورِ نظر خزانچی نے اجلاس بلانے سے انکار کردیا ہے۔ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں ان کی ترقی ہونے والی ہے۔ جب تک ان کی ترقی نہیں ہوتی، تو اس وقت تک یونیورسٹی میں کسی کو ترقی نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کا موقف جاننے کے لئے سوات یونیورسٹی کے پی آر اُو سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے وائس چانسلر سے مشورہ کے بعد بتایا کہ ترقی کا فیصلہ سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد ہوتا ہے اور جب سنڈیکیٹ منظوری دے، تو اس کے بعد ملازمین کی ترقی کی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں