(باخبر سوات ڈا ٹ کام)سوات میں دہشت گردی کے خلاف، امن کے قیام اور پولیس کے حق میں تاریخی احتجاج کرنے والے اور سوات میں امن قائم کرنے والے ”سوات اولسی پاسون“ کے سربراہ آفتاب خان یوسف زئی اور بانی کارکن فواد احمد کو 16 دن بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کو ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈی پی اُو سوات نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے جیل بیج دیا تھا۔ ان کے وکلا نے پشاور ہائی کورٹ میں ان کی رہائی کے لئے رٹ دائر کی تھی، جس پر جمعہ کو ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے ان کی رہائی کے احکامات جاری کئے تھے، لیکن ڈپٹی کمشنر سوات نے پھر بھی ان کی رہائی کے احکامات دو دن تک جاری نہیں کئے۔ پیر کو ان کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔ پیر کو جیل سے رہائی کے بعد ان کے وکلا اور سوات اولسی پاسون کے کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
Swat
