(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو بریکوٹ بازار اور تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ عوام پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ دوسری جانب بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے نے غریب عوام کی نیند حرام کی ہیں۔ مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر بجلی بلوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
Swat
