(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں راہزنی کا سلسلہ طول پکڑ گیا۔ سیدو شریف کی مصروف ترین شاہراہ پر ایک اور شخص کو لوٹ لیا گیا۔ سہیل اقبال ساکن فیض آباد نے سیدو شریف پولیس کو بتایا کہ صبح دس بجے وہ فیض آباد سے سیدو شریف جارہا تھا کہ بلیو ایریا کے قریب نامعلوم افراد نے سڑک پر روک کر اسلحہ کی نوک پر ان سے موبائل فون اور نقد رقم لے کر روانہ ہوگئے۔ سیدو شریف پولیس نے نامعلوم راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
