(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ چارباغ کے علاقہ الہ آباد میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم میں ایک موٹر سائیکل سوار عرفان اللہ جاں بحق اور ان کا ساتھی انس شدید زخمی ہوگیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ سخرہ میں فلائنگ کوچ الٹنے سے اس میں سوار 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
