(باخبر سوات ڈاٹ کام)ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ چیئر مین تحریکِ انصاف نے ملک کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اگر مزید پندرہ ماہ اس کی حکومت ہوتی، تو آج ہم یوگنڈا کے عوام کی طرح زندگی گزار رہے ہوتے۔ ودودیہ ہا ل سیدو شریف میں ن لیگ مینگورہ سٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کو صرف مسلم لیگ نے ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ مرکز میں نواز شریف اور پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت میں اس ملک نے ترقی کی ہے۔ اب دوبارہ مسلم لیگ کی حکومت قائم ہوگی، تو ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریگی۔ تحریک انصاف کی حکومت کی غلط پالیسیوں کا اِزالہ کرکے اس ملک کے عوام کو حسبِ سابق وہ سہولیات دیں گے جو پہلے دے رکھی تھیں۔ انہوں نے کارکنوں کو کہا کہ وہ انتخابات کی تیاریاں کریں۔آیندہ انتخابات میں لوگ صرف اور صرف ن لیگ کو ہی ووٹ دیں گے۔
Swat
