(باخبر سوات ڈاٹ کام)اے آئی جی ویلفیئر حمید اللہ خان نے سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن کبل دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا اور بچوں اور زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات کی طرف سے شہدا کے خاندانوں میں 20 لاکھ اور زخمیوں میں 05 لاکھ کے چیک تقسیم کیے۔ شہدا کے خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے شہدا کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ شہدا کے بچوں اور ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے محکمہ پولیس تمام وسائل کو بروئے کار لارہا ہے۔ شہدا کے خاندانوں کو ہمیشہ اپنے خاندان جیسا سمجھتا ہوں۔ میرے دروازے آپ سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ بعد ازاں اے آئی جی ویلفیئر حمید اللہ خان نے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان نے پیپلز چوک مینگورہ سوات نا معلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہید اشرف علی اور شہید عمرا خان کے ورثا اور بچوں سے بھی ملاقات کی اور شہدا کے بچوں میں تحائف کے لئے 50 ہزار کے چیک اور توصیفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
