(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بجلی ٹرانس فارمر چوری ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے تحصیل کبل کے علاقہ شلہنڈ گاؤں کا ٹرانس فارمر چوری کرکے لے گئے، جس کے بعد علاقہ کے گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ دو ماہ سے سوات کے مختلف علاقوں سے بجلی ٹرانس فارمر چوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
Swat
