Swat

حبیب علی شاہ تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شامل ہوگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن سوات کے سابق جنرل سیکرٹری، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور سٹی میئر حبیب علی شاہ تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر اوڈیگرام میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی صدر پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں اگلی حکومت ان کی پارٹی کی ہوگی۔ جس طرح میرے اور محمود خان کے دورِ حکومت میں اس صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، اس بار اس سے زیادہ ترقی اور خوشحالی اس صوبہ میں لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین حقیقی جمہوری اور عوامی پارٹی ہے۔ پی ڈی ایم پر عوام مزید اعتبار نہیں کرسکتے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ہم نے 9 سال تک اس صوبے پر تاریخی حکومت کی۔ پرویز خٹک کے ساتھ مل کر کارکردگی کی بنیاد پر نکلے ہیں۔ میری حکومت تک صوبے میں کوئی مہنگائی نہیں تھی۔ میں نے اپنی حکومت میں تین سو ارب روپے سے زیادہ کے پراجیکٹ منظور کیے۔ سوات میں چار یونیورسٹیوں پر کام جاری ہے۔ سوات میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے 30 سالہ پلاننگ کی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔