(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں ٹائر شاپ میں موجودپرانے ٹائروں کو کھلی فضا میں رکھنے پر پابندی عائد کردی۔ انہوں نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع بھر میں ٹائر شاپ میں موجود پرانے ٹائروں یا پبلک مقامات میں کھلی ٹینکوں پر پابندی عائد کر دی، جس سے ڈینگی وائرس اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ کیلئے نافذالعمل رہے گا۔
