(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو ٹریفک حادثات میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔ بحرین میں سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے سے6 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ سیاح کالام جارہے تھے۔ مدین میں خانہ بدوشوں کی گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت20 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
