Swat

سوات، جنسی ہراسانی کے خلاف آگاہی بارے سیمینار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور یونیسف کے اشتراک سے انسانی حقوق کے تحفظ اورمرد و خواتین کو کام کی جگہ میں ہراسمنٹ سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینارکے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے پرا جیکٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سید مصور شاہ گیلانی نے کہا کہ جنسی ہراسانی انتہائی نامناسب رویہ ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے ہر سرکاری و غیر سرکاری ادارے کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو جنسی ہراسانی کے متعلق پالیسیاں اور ضابطے مرتب کرنے چاہئیں، تاکہ ہراسگی کا شکار ہونے والوں کو مدد فراہم کی جائے اور اس کے مرتکب افراد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے سیمینار میں شرکت کرنے والے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی کمیونٹی میں اس حوالے سے عام مردوخواتین میں شعور اُجاگر کریں، تاکہ وہ بلا خوف اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور مسائل کے بارے میں پی ڈ ی ایم اے کے ٹول فری نمبر1700پر کال کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔