Swat

سوات، موسم سرما کے ہنگامی پلان کے حوالے سے اجلا س منعقد

(باخبر سوا ت ڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت موسم سرما کے ہنگامی پلان کے حوالے سے اجلا س منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے ٹی ایم اوز، سول ڈیفنس افسر سوات، اے ڈی، پی کے ایچ اے / این ایچ اے، ریسکیو 1122 سوات اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات نے ہدایت جاری کی کہ قدرتی آفات سے عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر محکمہ کو چاہیے کہ کسی بھی ناخوشگور واقعہ سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر سہولیات بروئے کار لائی جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے مزید ہدایت جا ری کی کہ ہر تحصیل کے ریلیف ویر ہاوسز میں ریلیف کے ہرقسم کے سامان کو یقینی بنایا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔