Swat

مینگورہ، گھر لوٹتے آٹا ڈیلر کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں آٹا ڈیلر کو مسلح افراد نے لوٹ لیا۔آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی کریم دکان بند کرکے گھر جارہے تھے کہ تین مسلح افراد نے ان کی گاڑی روک کر ان کے ساتھ موجود رقم زبردستی چھین لی اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ وہاں موجود لوگوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور ایک ڈاکو کو پکڑلیا۔ باقی دو ڈاکوں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے پکڑے گئے ڈاکو کو بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے گرفتار اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ سوات میں مسلح افراد کی اس طرح کی کارروائیوں، مسلسل بد امنی، دکانوں کو توڑے جانے اور اسلحہ کی نوک پر لوگوں کو لوٹے جانے کی وارداتوں میں اضافے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ اکثر لوگوں نے جلد دکانیں بند کرنے اور شام کے بعد گھروں سے نہ نکلنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔