(باخبرسوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں کراچی جیسے اسٹریٹ کرائمز کا آغاز ہوگیا۔ قمبر میں جمعرات کو دن کے وقت سکول سے جانے والے بچے سے مین روڈ پر موبائل چھین لیا گیا۔ مینگورہ شہر اور سیدو شریف میں موبائل اور رقم چھیننے کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں۔ سیدو شریف میں خواتین سے پرس چھینے کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ دکانوں کے تالے توڑ کر وہاں سے چوری کی وارداتیں اب عام بات بن چکی ہے۔ عوامی حلقوں نے آئی جی پی سے اس بارے میں تحقیقات اور وارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
Swat
