(باخبر سوات ڈاٹ کام)بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 14 اکتوبر سے 31اکتوبر 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہردو بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/مینگورہ، 132کے وی جی ایس ایس بریکوٹ، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ سے بجلی کی فراہمی 14 اکتوبر سے 31اکتوبر 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہردو بجے تک معطل رہے گی۔
Swat
