Swat

سوات، بارش و برف باری سے موسمِ سرما کا آغاز ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری سے موسمِ سرما کا آغاز ہوگیا۔ پیر کو میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو شام تک جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج منگل کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش اور برف باری کے بعد لوگوں نے دن کو بھی پنکھے چلانا بند کر دیا اور گرم کپڑے پہننا شروع کر دئیے۔ مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت13 اور زیادہ سے زیادہ18 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔