(باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ودودیہ سیدو شریف کے 100 سال مکمل ہونے پر اس سکول میں سائنس، آرٹ اینڈ کلچرل نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحصیل بابوزئی کے 16 سکولوں کے طلبہ نے اپنے سٹال لگائے۔ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے طلبہ اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمائش میں طلبہ نے سکول کے 100 سال پہلی والی عمارت کا ماڈل، موجودہ عمارت کا ماڈل اور سوات قلعہ کا ماڈل بنایا تھا جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا۔ نمائش میں سائنس اور کلچر کے دیگر سٹالوں کو بھی بہت پسند کیا گیا۔ نمائش میں ودودیہ سکول کے پرنسپل ظہور احمد کے ساتھ تمام سولہ سکولوں کے پرنسپل نے بھی شرکت کی اور محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ای ڈی او فضل خالق نے بھی نمائش کا معائنہ کیا۔
Swat
