Swat

سابق رکنِ اسمبلی سلیم الرحمان احاطہ عدالت سے گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریکِ انصاف سوات کے صدر اور سابق رکنِ قومی اسمبلی سلیم الرحمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پراسے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔سلیم الرحمان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سیدو شریف میں مقدمہ درج تھا، جس میں سلیم الرحمان فرار تھا۔ چند روز قبل اس نے انسددادِ دہشت گردی سوات کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔ بدھ کو پیشی کے موقع پر وکلا کی بحث کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی، جس پر پولیس نے ان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔