(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے علاقہ شریف آباد میں تیز رفتاری کے باعث دو رکشے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں رکشوں کے ڈرائیور ریس لگا رہے تھے کہ ٹکرانے کے نتیجے میں ایک رکشہ ڈرائیور بلال ولد عدالت خان جا ں بحق اور دوسرا اکرام زخمی ہوگیا۔ تصادم میں بازار کا چوکیدار فضل واحد بھی زخمی ہوگیا۔
