Swat

کبل،مسافر فلائنگ کو چ حادثے کا شکار،2 افراد جاں بحق،21 زخمی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ چر میں مسافر فلائنگ کو چ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت2 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت21 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر فلائنگ کوچ پینوڑئیسے سواریاں لیکر مینگورہ جارہی تھی کہ چر کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑی کھائی میں جاگری۔ پھر تیز رفتاری سے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سدیس اور زین اللہ موقع پر جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق زین اللہ کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کبل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر چار شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں