Swat

سوات، بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، موسم مزید سرد ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ جمعہ کی صبح بھی مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ سے مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 21 ریکارڈ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔