Swat

سٹی میئر شاہد علی خان و دیگر رہنماؤں کے خلاف شمالی وزیرستان میں مقدمہ درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سٹی میئر مینگورہ(تحصیل بابوزئی) شاہدعلی خان اور تحریکِ انصاف کے دو دیگر رہنماؤں کے خلاف شمالی وزیرستان کے تھانہ میرانشاہ میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ ایف آئی آر شاہد علی خان، تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم قصاب اور ضلع سوات کے صدر سلیم الرحمان کے خلاف ملک عبداللہ زیب ولد نایک خان ساکن کشرہ مدا خیل کی مدعیت میں دفعات 506,505,500,124A,12oB,16MPO کے تحت ایف آئی آر میں پولیس نے لکھا ہے کہ مدعی نے تحریری درخواست دی ہے کہ وہ اپنے موبائل پر سوشل میڈیا دیکھ رہا تھا کہ اس دوران اس نے ویڈیو دیکھی، جس میں یہ تینوں افراد ملک اور اداروں کے خلاف تقریر کر رہے تھے اور لوگوں کو اشتعال میں لارہے تھے۔ چونکہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں اور پاکستان کے آئین و قانون کا پابند ہوں۔ تو اس لئے میں یہ برداشت نہ کرسکا اور ان تینوں افراد کے خلاف درخواست دے دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں