(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں آج جمعرات کو بارش و برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔کالام میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کو مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 15 رہنے کا امکان ہے۔
Swat
