Swat

انصاف کے دعویداروں کا چہرہ عوام نے دیکھ لیا، انجینئر امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی دوست محمد خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ ان کے حجرہ میں شمولیتی تقریب سے اپنے خطاب میں ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ انصاف کے دعویداروں کا چہرہ آج انٹرا پارٹی الیکشن میں پوری عوام نے دیکھ لیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کا ستیاناس کردیا گیا۔ کارکنان اور رہنماؤں کے پہنچنے سے پہلے ہی عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔ سیاسی بنیادوں پر ن لیگ اور انکے قائدین پر جعلی مقدمات بنائے گئے تھے۔ مجھ پر 35جعلی مقدمات درج کئے گئے تھے۔ میرے بیٹے کو گرفتار اور بیوی کی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ ان لوگوں نے تو پاکستان کے خلاف سازش کی۔ نو مئی کو جو کیا وہ کبھی دشمن نے بھی نہیں کیا تھا۔ پارلیمنٹرین کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ لوگوں نے ان کے چہرے بھی دیکھ لیے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔