(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم سے سب نیشنل گورننس پروگرام کی ٹیم نے صوبائی ٹیم لیڈر ڈاکٹر راحیل صدیقی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر عمر عبدالعزیز، پی ایف ایم ایڈوائزر حماد خان اور ریسرچ ایسوسی ایٹ اعجاز حسین کے ہمراہ سیدو شریف میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان بھی موجود تھے۔ ٹیم نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو سب نیشنل گورننس کے تحت قدرتی آفات کے رونما ہونے کی صورت میں اضلاع و تحصیل سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات اس کے نفاذ، اہداف اور مستقبل کے منصوبوں اور تحصیل کی سطح پر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کے بارے میں سب نیشنل گورننس کے اقدامات اور انتظامیہ کی طرف سے تعاون کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ سب نیشنل گورننس ٹیم نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کے تحت عوامی شراکت داری اور ڈور ٹو ڈور صفائی کے نظام کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
Swat
