(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیرِ اعظم کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور ہزارہ یونیورسٹی کے سپورٹس کے ڈائریکٹر خالد جلال شاہ نے کہا کہ خواتین کے ہینڈ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز سوات میں کیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے ڈھیر ساری لڑکیوں نے اس کھیل میں دلچسپی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم پانچ ریجنز میں ٹرائلز کریں گے، جن میں سوات، پشاور، مردان، بنوں اور ہزارہ ریجن شامل ہیں، جس کے لیے ماہرین کا ایک پینل کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا۔ ڈویژنل انتخاب کے بعد ڈویژنل مقابلے کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں کے پی میں دو ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے سیدو شریف میں خواتین کی ہینڈ بال ڈویژنل ٹیم کے تربیتی اور انتخابی کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔ اس کیمپ سے منتخب افراد قومی اور بین الاقوامی ہینڈ بال ٹیموں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
Swat
