Swat

کالام، بغیر این اُو سی کی زِپ لائن چلانے والوں کے خلاف کارروائی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام میں بغیر این اُو سی کی زِپ لائن چلانے کے خلاف ڈائریکٹر جنرل اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے زِپ لائن پر کام فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ بغیر این اُو سی کے زِپ لائن چلانے والے چار افرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے ڈی جی اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو ئی بغیر اجازت نامے اور حفاظتی اقدامات پورے نہ کرنے کی صورت میں زِپ لائن نہیں چلائیں۔ اگر کسی نے خلاف ورزی کی، تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں