Swat

عوام کی بھرپور خدمت پر یقین رکھتے ہیں، میئر سٹی کونسل شاہد علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)میئر سٹی کونسل سوات شاہدعلی خان نے کہاہے کہ ہم عوام کی بھرپور خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وی سیز چیئرمینز اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔شاہد علی خان نے کہا کہ اداروں کا احترام کرتا ہوں اور اداروں اور سرکاری محکموں کے ساتھ ملکر عوامی مفاد کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مینگورہ سٹی میں سٹریٹ لائٹس، پینے کے صاف پانی کے نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے ہم سے قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جن کاموں پر پابندی عائد ہے، وہ کام الیکشن کے بعد کرینگے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔