Swat

سابق صوبائی وزیر انور زیب کو سوات میں گرفتار کرلیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق صوبائی وزیر انور زیب کو سوات میں گرفتار کرلیا گیا۔ انو رزیب کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کے لئے باجوڑ سے ہائی کورٹ مینگورہ بنچ آرہے تھے کہ مینگورہ میں بنڑ پولیس نے ان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔ ایس ایچ اُو بنڑ نے رابطہ پر بتایا کہ ملزم انور زیب باجوڑ انتظامیہ کو 3 ایم پی اُو میں مطلوب ہے جس کی وجہ سے اُن کو گرفتار کرکے سوات جیل منتقل کیا گیا، جہاں آج منگل کو باجوڑ پولیس آکر ان کو اپنے ساتھ باجوڑ لیکر جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔