(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے49 درخواستوں پر سماعت آج جمعہ تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ اس کیس میں الیکشن کمیشن دوسرا وکیل بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ اس لئے سماعت ملتوی کی جائے جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج نے ایک دن کے لئے سماعت مکمل کی۔ اس الیکشن ٹریبونل میں باجوڑ، چترال، دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور سوات کے ریٹرننگ افسران کے مسترد شدہ کا غذات نامزدگی کے 86 امیدواروں نے اپیلیں جمع کرائی ہیں، جن میں قومی اسمبلی کے34 اور صوبائی اسمبلی کے52 امیدواروں کی اپیلیں شامل ہیں۔
Swat
