Swat

سوات، یوآواز قامی جرگہ کا ابتدائی اجلاس رحیم آباد میں منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)یوآواز قامی جرگہ کا ابتدائی اجلاس زیر صدارت ریاض احمدحیران منعقد ہوا۔نوے ژوند رہیب سنٹر رحیم آباد مینگورہ میں یوآواز قامی جرگہ کا ابتدائی اجلاس ہوا جس میں لنڈا کی سے لیکر کالام تک کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر یو آواز قامی جرگہ کے اغراض و مقاصد بیان کیے گئے، جس کی تمام ممبران نے تائید کی۔ اس کے بعد ممبر شپ فارم جمع کیے گئے اور تمام ممبران نے یو آواز قامی جرگہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔کیبنٹ اور مرکزی شوریٰ کے وجود میں آنے تک عبوری شوریٰ بنایا گیا، جو ریاض احمد حیران کی نگرانی میں عبوری خدمات سر انجام دے گا۔ آخر میں بخت زر دریاب، اذان خان ملال، ڈاکٹر عاصم اور ریاض احمد حیران عبوری کابینہ کے طور پر گردانے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔